22 اگست، 2022، 7:13 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84862533
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کا افغانستان میں سیلاب کے متاثرین کیساتھ ہمدردی کا اظہار

تہران، ارنا- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے متعدد صوبوں میں شدید سیلاب کے نتیجے میں افغان باشندوں کے جاں بحق اور لاپتہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکومت، قوم بالخصوص متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ناصر کنعانی نے پیر کے روز افغانستان کے متعدد صوبوں میں شدید سیلاب کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں متعدد افغان باشندے ہلاک اور لاپتہ ہو گئے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے صوبے لوگر میں اتوار کے روز شدید سیلاب کی وجہ سے کم از کم 20 افراد جان کی بازی ہار گئے اور درجنوں مکانات تباہ ہو گئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .